فلسطینی صدر کی بائیڈن کے دورے سے قبل اعلی امریکی حکام سے ملاقات

رم اللہ (شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نیمغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے متوقع دورے سے قبل امریکی سینئر سفارت کاروں کے  ساتھ ایک ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران عباس نے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے نئیر ایسٹرن افئیرز باربرا لیف اور اسرائیلی اور فلسطینی امور کے نائب معاون وزیر ہادی عمر سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کو دہشت گردی کی فہرست سے نکال کر مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق عباس نے کہا کہ پی ایل او "مکمل امن شراکت دار ہے اور اس نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی سرپرستی میں متعدد امن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں"۔ عباس نے امریکی فریق پر بھی زور دیا کہ وہ واشنگٹن میں پی ایل او کے بند دفاتر کو دوبارہ کھولنے پر کام کرے اور کہا کہ پی ایل او "امن عمل اور تمام یکطرفہ اقدامات روکنے کے لیے پرعزم ہے"۔
فلسطینی صدر 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...