مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144کی خلاف ورزی،20افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (نا مہ نگار)مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ آرڈیننس 1979اور دفعہ 144کی سر عام و سنگین خلافِ ورزی۔گزشتہ رات 11بج کر 45منٹ پر 20 سے زائد افراد شکاری کتوں کے ہمراہ مارگلہ ہلز ٹریل تھری میں داخل ہوگئے۔ بورڈ کے افسران اور فیلڈ سپروائزر کی بروقت کاروائی شکاری موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بیس سے زائد افراد ایک سفید ویگو گاڑی دو کرولا کار اور شکاری کتوں سے بھری سفید پک اپ میں شکار کے لیے آئے جبکہ معمول کے گشت پر مامور آفسران نے گاڑیوں کا تعاقب کیا تاہم گاڑیاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ بورڈ کے فیلڈ سپروائزر کی درخواست پر متعلقہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ کا اندارج کر دیا گیا جس کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کے نمبر کی شناخت شروع کر دی ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ مارگلہ ہلز کے قدرتی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کو محدوم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جبکہ حال ہی میں بورڈ کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144میں توسیع بھی کی گئی تھی۔
مقدمہ درج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...