ضمنی الیکشن: این اے 240 میں تصادم  کا خطرہ‘ پولیس اور ادارے ہائی الرٹ 

   کراچی (آئی ا ین پی ) ضمنی الیکشن این اے    240 میں تصادم کا شدید خطرہ ہونے کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہوگئے  ۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں سیاسی و مذہبی جماعتیں پوری قوت سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ ریلیوں اور کارنرز میٹنگز کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں بڑا تصادم ہوسکتا ہے۔ الیکشن سے قبل کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی آسکتا ہے چند روز قبل بھی عدنان میڈیکل لانڈھی چھ  کے قریب پوسٹرز لگانے پر دو جماعتوں میں خونریز تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے تصادم کو ہونے سے روکا ۔ دو جماعتوں کے آمنے سامنے آنے کے وقت نعرے بازی کی ویڈیو بھی  منظر عام پر آئی تھی۔
ضمنی الیکشن / تصادم

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...