سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر سسر نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرگودھا کے نواحی چک 137 جنوبی کے گھرانے کی دوشیزہ شازیہ بی بی سرگودھا شہر میں فیصل آباد روڈ پر واقع ایک ٹائون میں شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی جہاں گزشتہ روز گھریلو جھگڑا میں سسر مختار نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے اپنی بہو شازیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے اس کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر کے مصروف تفتیش ہے۔
بہو قتل