لاہور(سپورٹس ڈیسک)فوربز میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق معروف اور لیجنڈ گالفر ٹائیگر ووڈز دنیا کے تیسرے ارب پتی اتھلیٹ بن گئے ہیں۔ٹائیگر ووڈز نے اپنے گالف کے کھیل سے دور ایک سلطنت بنائی ہے، انہوں نے اپنے کھیل کے علاوہ مشہور و معروف کمپنیوں کے اشتہارات اور برانڈ ایمبیسیڈر بن کر بھی لاکھوں ڈالرز کمائے ہیں،اس لیے اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ آخر کار وہ نو زیرو کلب کو ماریگا،فوربز کے مطابق، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 46سالہ ٹائیگر ووڈز کی مجموعی آمدنی کم از کم 1 بلین ڈالر سے زائد ہے، جو اسے دنیا کے صرف تین اتھلیٹ ارب پتیوں میں سے ایک بنا دیگی۔ٹائیگر ووڈز مائیکل جارڈن اور لیبرون جیمز کیساتھ دوسرے دو اتھلیٹس کے طور پر شامل ہیں، جن میں سے آخری کی قیمت کا تخمینہ پچھلے ہفتے ہی ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا،فوربز کی رپورٹ کے مطابق ووڈز کی مجموعی آمدنی کا صرف 10 فی صد ان کے کھیل سے حاصل ہوتا ہے جبکہ باقی 90 فی صد آمدنی اشتہارات سے آتی ہے۔اس کے علاوہ ووڈز نے کورس کے ڈیزائن کیساتھ ساتھ اس کی ملکیت بھی حاصل کر لی ہے۔ٹی جی آر ڈیزائن، ٹی جی آر لائیو (ایک ایونٹ کمپنی) اور ٹی جی آر وینچرز ووڈز کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ٹائیگر ووڈز اس سے قبل 10 مرتبہ فوربز میگزین کی زیادہ آمدنی والے اتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔