دوران میچ میدان میں گھسنے والے تماشائی کیخلاف مقدمہ درجکر لیا گیا

Jun 13, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گرانڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوران میچ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران گرانڈ میں گھسنے والے تماشائی وقاص کیخلاف ایف آئی آر میں دفعہ 452 اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق محمد وقاص اشرف گرائونڈ سے واپسی پر شائقین کی طرف بھاگا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے باعث یہ دونوں دفعات ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں۔اب وقاص کا جسمانی ریمانڈ ہوگا اور مزید تفتیش کی جائیگی جس کے بعد اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اورکریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل رانڈر نے اسے گلے لگا لیا۔شاداب خان سے ملنے کے بعد تماشائی خوشی خوشی واپس لوٹ گیا لیکن اس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں