ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہو سکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سلامتی کونسل کے مستقل ممبر بننے کی مخالفت نہیں کرے گا۔ بلاول بھٹو خبر کی تردید کریں۔ خاموش رہے تو سمجھ لیں دال میں کچھ کالا ہے۔ حکمران کشمیریوں پر مظالم کے باوجود بھارتی حکومت سے پیار کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھارت سے تجارت کیلئے ٹریڈ افسر نامزد کیا۔ یہ خبر زیر گردش ہے کہ حکومت نے وفد اسرائیل بھیجا۔ وفد نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری دوٹوک پالیسی تھی کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ عمران خان 14 جولائی کو زین قریشی کی الیکشن مہم میں ملتان آئیں گے۔ پوری قوم عمران خان کے بیانیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ یہ الیکشن پاکستان کی سیاست کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ ان انتخابات میں عوام لوٹوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ بجلی‘ پٹرول‘ گیس سمیت تمام چیزیں مہنگی کر دی ہیں۔ عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے۔ ضمنی الیکشن 20 حلقوں کا نہیں دو بیانیوں اور دو نظریات کا الیکشن ہے۔ عمران خان نے مظلوم فلسطینیوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا۔
شاہ محمود