کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ روسی تیل کے حصول کی خاطر تیار ہیں۔ مالی مسائل کے شکار ملک سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ وہ روس سے مزید تیل خریدنے پر مجبور ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کا ملکشدید توانائی مسائل کا شکار ہے۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے مغربی ممالک روس پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ تاہم وکرما سنگھے نے اے پی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کی اولین ترجیح ملک کو بحرانی صورت حال سے نکالنا ہے۔
سری لنکن وزیراعظم
ملک شدید توانائی مسائل کا شکار ،روس سے مزید تیل خرید سکتے ہیں، سری لنکن وزیر اعظم
Jun 13, 2022