قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے دالوں کی کمی دورکرنے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مونگ وماش کی کاشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار موسم خریف کے دوران جلد پک کر تیارہونے والی مونگ اور ماش کی فصل کاشت کرکے جہاں کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیںوہیں ملک سے دالوں کی کمی کودورکرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراکرم طاہرنے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مونگ اور ماش کی کاشت کیلئے 15جون کا وقت آئیڈیل، تاہم یہ کاشت 30جون تک بھی کی جاسکتی ہے۔
مونگ اورماش کی دال زیادہ رقبہ پر کاشت کی جائے،اکرم طاہر
Jun 13, 2022