ہماری حکومت نے 38 ارب ڈالر قرض واپس کیا: فواد چودھری 

 اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر فواد چودھری نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ان 52 ارب ڈالر میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لیے گئے قرض کی واپسی کی۔فواد چودھری نے کہاکہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ ختم کریں معاملہ اور آگے چلیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا تھا کہ شوکت ترین صاحب نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4 سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا جو تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن