کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے 500 سے زائد موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ حکام کے مطابق آگ سے ایک بس، 2 رکشے اور 6 سے 7 گاڑیاں بھی جل گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ کیس پراپرٹی اور چوری یا چھینی گئی گاڑیاں برآمد کرکے نظارت میں رکھی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اقبال میں واقع نظارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ اس واقعے سے متعلق جامع رپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔
کراچی آتشزدگی