پیپلز پارٹی کے امید وار کوکامیاب  بنایا جائے ، عبد الصمد بلوچ 


کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کونسل کے رکن عبد الصمد بلوچ نے این اے 240 لانڈھی کورنگی کے غیور عوام سے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار ناصر لودھی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے استحکام اور سلامتی کی ضامنت ہے اور آصف علی زرداری کی تدبرانہ رہنمائی اور بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میںشہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی وژن کی تکمیل کے لیے بے باک جدوجہد کررہی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار این اے 240 کا دورہ کے دوران مقامی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں اس موقع مقامی لوگوں سے ملاقات میں کہا کہ پیلپز پارٹی نے ملک کو معاشی بحراں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا عزم کررکھا ہے اور ماضی میں بھی پیپلز پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکال چکی ہے، سندھ کونسل کے رکن عبد الصمد بلوچ نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبہ بندی کرلی ہے، سندھ کے مجوزہ بجٹ 2022 اور 2023 میں کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں عنقریب کراچی کے شہریوں ترقیاتی کام ہوتا ہوا نظر آئے گا اور شہریوں ریلیف ملے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن