نوٹنگھم ٹیسٹ،جوئے روٹ اور پوپ کی سنچریاں، انگلینڈ کے 5وکٹوں پر 473رنز

Jun 13, 2022

کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی ٹیم نوٹنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 5وکٹوں پر 473رنز بنا لئے ۔ میچ کی خاص بات جوئے روٹ اوراوئلی  پوپ کی سنچریاں ہیں۔ قبل ازیں اپنی پہلی اننگز میں 553 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈل کے مابین پانچویں وکٹ میں 236 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 190 رنز بنائے، بدقسمتی سے وہ 10 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ٹام بلنڈل نے تیسری ٹیسٹ سنچری سکور کی اور 106 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس اننگز کی بدولت انہوں نے 1000 ٹیسٹ رنز بھی مکمل کر لئے، انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے تین جبکہ سٹورٹ براڈ، بین سٹوکس اور جیک لیچ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لئے، اولی پاپ 51 اور ایلیکس لیز 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، آئوٹ ہونے والے کھلاڑی زیک کرالی ہیںجو 4 رنز بنا سکے۔

مزیدخبریں