روسی فوج نے یوکرین کے جنگ کا شکار شہر SIEVIERODONETSK کو دریا کے دوسری طرف واقع شہر LYSCHANSK سے ملانے والے پل کو تباہ کر دیا ہے جس سے عام شہریوں کے ممکنہ انخلاء کا راستہ بند ہو گیا ہے۔صوبہ لوہانسک کے گورنر SERHIY GAIDAI نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین اور روس کی فوجیں ابھی بھی وہاں دوبدو لڑائی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے مشرقی خطے ڈونباس پر کنٹرول کیلئے SIEVIERODONETSK کا شہر جنگ کا مرکزی مقام بن چکا ہے۔روسی فوج نے شہر کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا ہے تاہم ایک صنعتی علاقے اور کیمیائی پلانٹ پر ابھی یوکرین کی فوج کا کنٹرول ہے جہاں سینکڑوں شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔