تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں پبجاب پولیس کو رواں سال 149 ارب روپے بجٹ ملنے کا امکان ہے، پولیس نے پنجاب حکومت سے 160 ارب کا بجٹ مانگا تھا۔
پنجاب پولیس کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 21 ارب روپے اضافی ملیں گے، بتایا گیا ہے کہ یہ 21 ارب تنخواہوں میں اضافے اور ٹریفک پولیس میں بھرتیوں کے لیے دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہوا جس میں سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی، پنجاب کا 3226 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا بجٹ صوبائی وزیر اویس لغاری پیش کریں گے جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔