سری نگر (کے پی آئی + این این آئی) بھارتی ریاست گجرات میں سری نگر کی عورت سمیت چار شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گجرات پولیس کے انٹی ٹیررسٹ سکواڈ نے عبید ناصر میر، حنان حیات شول اور محمد حاجی شاہ اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے ان پر الزام ہے کہ ان کا تعلق آئی ایس آئی ایس سے ہے پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق سری نگر سے ہے۔جبکہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی ماڈل پر عمل کرتے ہوئے بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور تازہ ترین واقعے میں اس کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیر کے روز کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کی تین غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ماحولیاتی تباہی کا باعث بھی بن رہی ہے۔بھارتی فوج درختوں کے بے دریغ کٹائی بھی کررہی ہے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی ایک عدالت نے درختوں کے بے دریغ کٹائی پر بھارتی فوجی حکام کو4 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کشمیری عوام آئینی اورجمہوری حقوق سے بھی محروم ہیں۔ جمہوریت کے فقدان، غیر یقینیت اور بے چینی نے جموں و کشمیر کے عوام مشکلات کے بھنور میں دھکیل دیا ہے اور نئی دہلی میں بیٹھے حکمران غیر سنجیدگی اور غیر دانشمندگی کا مظاہرہ کرنے کی حدیں پار کر رہے ہیں۔