لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے زیتون کا رہائشی 52 سالہ طاہر محمود گزشتہ رات گھر میں اپنے کمرے میں سویاتھا ،مگر صبح مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔