لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے بچوں کو پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز، 1787 کمپلینٹ سنٹر اور دفاتر کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ بچوں نے اپنے والد کے دفاتر میں پولیس کی ورکنگ اور فرائض کی انجام دہی بارے آگاہی لی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کمیٹی روم میں بچوں سے ملاقات، خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں سے گپ شپ لگائی، تعلیم بارے دریافت کیا اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔آئی جی بچوں کو ہزاروں روپے کے انعامات دیئے۔دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی، ہزارہ کالونی میں تھانہ رتہ امرال پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور اخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔