تحریک وفاق پاکستان استقلال پارٹی میں ضم ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک وفاق پاکستان استقلال پارٹی میں ضم ہو گئی ۔ گزشتہ روز چیئر مین تحریک وفاق پاکستان کے چیئر مین منظور بھٹی نے استقلال پارٹی میں ضم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی نے تحریک وفاق پاکستان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔ سید منظور گیلانی نے کہا کہ منظور بھٹی نے پارٹی ضم کرنے کا اعلان کر کے سیاسی منظر نامے کو تقویت بخشی ہے۔

ای پیپر دی نیشن