گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن توصیف حیدر کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی چائلڈ لیبر ڈے منایا گیا، پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنی اپنی پٹرولنگ پوسٹوں کے بیٹ ایریا میں کم عمر مزدور بچوں کو پھول پیش کیے اور ان کے والدین کو بریف کیا کہ وہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے ان سے مزدوری کروانے کی بجائے ان کو سکول بھجوایا کریں تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کر ملک قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں، پٹرولنگ پولیس نے کم عمر بچوں کو تحائف بھی پیش کیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں سے مشقت کروانا قانونی طور پر جرم ہے۔