گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ، سابق ایم پی اے حاجی عبدالرﺅف مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں اورملک کو دیوالیہ بنانے کی سابق حکومت کی سازش ناکام ہو چکی ہے اتحادی حکومت نے مشکل معاشی حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پینشنزاور مزدور کی کم سے کم اجرت میں اضافہ انتہائی خوش آئندہے وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی سے پسے عوام کو ریلیف دے کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت کی بدولت ملک کا معاشی خسارہ دن بدن کم ہو رہا ہے ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے باوجود ملک معاشی بھنورسے نکل رہا ہے عمران خان اور ان کے حواری ٹولے کی ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے ، انہوں نے مزید کہا صنعتی شعبے پر کوئی نیاءٹیکس نہیں لگایا گیا زراعت کے شعبے کوفروغ کے لیے قرضوں کی رقم اٹھارہ سو ارب سے بڑھا کر اس سال بائیس سوپچاس ارب روپے کر دی گئی ہے پچاس ہزرار زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر پر منتقلی سے ڈیزل اور بجلی کا خرچ کم ہو جائے گا عالمی مارکیٹ سے نئے اور معیاری بیج درآمد کرنے پر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ان اقدامات سے آنے والے دنوں کا پاکستان معاشی لحاظ سے ایک مستحکم پاکستان ہو گا جس میں ملک کے تمام طبقات کے لیے ترقی اور خوشحالی کے وسیع مواقع موجود ہو ں گے ۔