گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ایڈوائزر (انچارج) شاہد لطیف خاں اور اصغر علی اعوان اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ آج بروز منگل کو 11بجے سمبڑیال میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کمپلیکس میں واقع ایڈمنسٹریٹر کے کمرے میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں لوگوں کی وفاقی حکومت کے اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات سنیں گے ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، سٹیٹ لائف انشورنس، ای او بی آئی، پاکستان پوسٹ آفس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاسپورٹ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور وفاقی حکومت کے دیگر ادارے شامل ہیں ۔