لبنان: وزیر توانائی کی پناہ گزین کیمپوں کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی

Jun 13, 2023 | 10:28

لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کی طرف سے بجلی کے استعمال کے اخراجات کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں کیمپوں کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔وزیر نے پناہ گزینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر استعمال بجلی کے اخراجات بھی ادا کیا کریں۔ لبنانی وزیر اعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے منتقل ہونے والے بیانات میں وزیر توانائی نے کہا کہ لبنانیوں کو شامی اور فلسطینیوں کے زیر استعمال بجلی کے اخراجات ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر فریق اپنی کھپت کے مطابق اس کی لاگت بھی ادا کرے۔اقوام متحدہ اور یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار پیلسٹائن ریفیوجیز ان دا نیئر ایسٹ (انروا) کی جانب سے اس بجلی کی کے اخراجات کو پورا کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ولید فیاض نے کہا کہ ان دونوں نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں