وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ دانت میں درد کا سامنا کرنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کو پیر کے روز دو دنوں میں دوسری مرتبہ روٹ کینال کے علاج سے گزرنا پڑا۔ اس طرح ان کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور امریکی صدر کی ایک تقریب منسوخ کردی گئی۔ بائیڈن کے ڈاکٹر نے صحافیوں کو تقسیم کیے گئے ایک پیغام میں بتایا کہ امریکی صدر کو اتوار کو دانت میں درد محسوس ہوا، کی وجہ سے ان کی طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کا جڑوں کا علاج کیا۔ پیر کی صبح امریکی صدر کو پھر دانتوں کو درد ہوا۔ ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ اس صورت حال میں ان کی طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ صدر کا اینڈوڈونٹک علاج پیر کو بھی وائٹ ہاؤس میں جاری رکھا جائے گا۔ دانت کے درد کے علاج کے سلسلہ میں وائٹ ہاؤس نے آج کالج کے ایتھلیٹس کی ایک تقریب میں بائیڈن کی شرکت منسوخ کردی۔