سابق امریکی صدر الزامات کا سامنا کرنے میامی پہنچ گئے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفاقی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے میامی پہنچ گئے۔ ٹرمپ آج سہ پہر تین بجے وفاقی عدالت میں پیش ہونے کے لئے میامی پہنچے ہیں۔ سابق امریکی صدر پر غیر قانونی طور پر امریکی قومی سلامتی کے دستاویزات رکھنے اور ان عہدیداروں سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد ہے جنہوں نے ان کی بازیابی کی کوشش کی۔ اس ضمن میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فرد جرم میں میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ہیں، میں گناہ ہوں، البتہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم جاری رہوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ پر حساس سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن