میاں بیوی میں علیحدگی، والد بچہ چھین کرفرار

 میاں بیوی میں علیحدگی، والد بچہ چھین کرفرار ہو گیا ، عدالت کے حکم پر ہر ماہ بچے کو والد سے ملوایا جاتا تھا ،گزشتہ روز ماموںبچے کو والد سے ملوانے عدالت لا رہا تھا کہ والد بچے کو لے کر فرار ہو گیا ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ کی خاتون شمیم بی بی کی شادی کسووال کے رہائشی اسامہ جٹ سے ہوئی تھی اور بعدازاں خاتون نے چار ماہ قبل عدالت سے خلع حاصل کر لی ۔عدالت کی جانب سے اسامہ جٹ کے ساڑھے تین سالہ بچے ارحم کو ہر ماہ والد سے ملوانے کا حکم جاری کیا گیا تھا ،میاں بیوی میں علیھدگی کے بعدگزشتہ روز بچے ارحم کو والد سے ملوانے کیلئے لایا جا رہا تھا کہ احاطہ کچہری کے باہر اسامہ اپنے بیٹے ارحم کو اس کے ماموں محمد ندیم سے چھین کر کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...