سمندری طوفان بپرجوئے کا رخ تبدیل،نیا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بپرجوئے کا رخ تبدیل ہونے کا الرٹ جاری کردیا ہے، طوفان پاکستان کے بجائے اب بھارتی شہر گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بپر جوئے اس وقت کراچی سے 470 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے، اور اس کے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے سے طوفان کے ٹکرانے کا امکان موجود نہیں ہے، طوفان بپر جوائے اپنا رخ تبدیل کرے گا۔تاہم، بحیرہ عرب میں موجود بپر جوائے مزید شدت اختیار کرگیا ہے، موسمی حالات طوفان کی شدت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، طوفان کے اطراف ہواؤں کی رفتار دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ 30 سے 40 فٹ تک بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بحیرۂ عرب میں یہ سمندری طوفان 14 جون کی صبح تک شمال کی سمت میں چلتا رہے گا جس کے بعد یہ شمال مشرق کی جانب مڑے گا۔بیپر جوائے کٹیگری ٹو کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا جو کہ 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن