آئیندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، اِن شاءاللہ۔وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بجٹ 2023-24 نوجوان کی ترقی کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے ۔مایوسیوں کو مٹانا ، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی ۔ آئیندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، اِن شاءاللہ ۔ صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے ۔نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں ۔نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح  ہے ۔آئی ٹی، زراعت، صنعت میں کاروبار کے آغاز سے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی کے معمار بنانا ہے۔نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ، چھوٹے اور رعایتی قرض دے رہے ہیں ۔نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بجٹ میں آئی ٹی کاروبار میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے ۔2 ہزار ارب روپے سے زائد کسان پیکج سے زراعت اور کسان کی بہتری کا سفر مزید تیز ہوگا ۔بجٹ 2023-24 کے ذریعے زرعی شعبے کے لئے مراعات جاری رکھیں گے ۔اِن اقدامات سے غذائی تحفظ حاصل ہوگا، نوجوانوں کو زرعی ترقی میں حصہ دار بنارہے ہیں۔ کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباری قرضہ جات سے کسان ،نوجوان اور پاکستان خوش حال ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن