وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی سے لوگوں کا انخلا جاری رہا۔ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر کی 13ہزار کی آبادی خطرے میں ہے جن میں سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،گھوڑا باڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جہاں سے 100 افراد کو جبکہ شہید فاضل راہو سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بدین کی ڈھائی ہزار افراد کی آبادی کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے، جن میں 540 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ شاہ بندر کے 5 ہزار افراد طوفان کی زد میں ہیں، جہاں سے 90 افراد کو اور جاتی سے 10 ہزار میں سے 100 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ کھاروچھان کی 1300 افراد کی آبادی کو خطرہ ہے، جن میں سے 6 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔