سندھ صوفیوں کی دھرتی، بائپرجوائے گزر جائے گا، سراج درانی پرامید

Jun 13, 2023 | 13:48

سپیکر سندھ اسمبلی نے سندھ کو صوفیوں کو دھرتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد خوشخبری ملے گی کہ سمندری طوفان گزر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی بائپر جوائے کی گونج پہنچ گئی۔ ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے اجلاس شروع ہوا تو سمندری طوفان کا تذکرہ چھڑگیا۔ جس پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ صوفیوں کی دھرتی ہے۔ بہت جلد خوشخبری ملے گی کہ طوفان آگے نکل گیا ہے۔دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ احتیاط کے سوا کوئی حل نہیں۔ طوفان کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ 47800 میں سے 22200 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ کراچی میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کلاؤڈ برسٹ بھی ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی شخص تفریح کے لیے ساحل کا رخ نہ کرے۔ عوام حکومت سے تعاون کرے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ اگر شہر قائد میں پورے دن بارش اور کلاؤڈ برسٹ ہوتا ہے تو بلدیاتی انتظامات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ 

مزیدخبریں