بھارت میں سمندری طوفان بائپرجوئے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، ممبئی میں سمندر میں طغیانی ہے۔ ساحل پر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے باعث مختلف ساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کردیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیاتی کے مطابق طوفان کے پندرہ جون کو گجرات میں سوراشٹر اور کچھ سے گزرنے کا امکان ہے، جس کے باعث کچھ علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ۔گجرات کے ہلی ساحلی علاقے گیر سومناتھ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔سمندری طوفان بائپرجوئے کے انتہائی شدید طوفانی شکل شدت اختیار کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ سمندری طوفان بِپرجوئے جمعرات کو گجرات سے ٹکرانے والا ہے۔طوفان کے جمعرات دوپہر تک جاکھا پورٹ (گجرات)کے قریب مانڈوی اور کراچی کے درمیان سوراشٹرا اور کچھ اور ملحقہ پاکستانی ساحلوں کو عبور کرنے کا قوی امکان ہے۔دریں اثنا، بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی وجہ سے ممبئی میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔شہر میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے کیونکہ طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں طوفان بائپرجوئے کے اثرات ظاہر ہونا شروع
Jun 13, 2023 | 14:13