نیدرلینڈز: جِلد کا سرطان عام، حکومت کا ’سن بلاک کریم‘ مفت بانٹنے کا فیصلہ

نیدرلینڈز میں جِلد کے سرطان کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے حکومت نے شہریوں میں ’سن بلاک کریم‘ مفت بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے مطابق سورج کی روشنی سے بچاؤ کی کریموں سے بھرے ڈسپنسر اسکول، یونیورسٹی، فیسٹیول، پارک، کھیلوں کے اور تمام عوامی مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔حکومت نے کہا کہ وہ تمام شہریوں کو سن بلاک تک رسائی دینا چاہتی ہے۔حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مہم سے تمام شہری سن بلاک کریم لگانے کو ایک عادت بنا لیں گے۔جِلد کے ایک ڈاکٹر نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ سینیٹائزرز کے ڈسپینرز کی طرح سن بلاک کریم کے ڈسپینسر لگائے جاسکتے ہیں۔یورپ بھر میں پچھلی دو دہائیوں کے دوران جِلد کے سرطان کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔رواں ہفتے وسطی یورپ میں غیر معمولی طور پر تیز درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو آئندہ ہفتوں میں جاری رہنے کا امکان ہے۔جِلد کے سرطان کی بڑی وجہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں کا زیادہ دیر تک جسم پر پڑنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن