لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی غازی روڈ پر ایک زیر تعمیر پلازہ کی چھت پر کام کرتے ہوئے ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ مزدوروں کو کرنٹ 11 ہزار کے وی کی تاروں کو چھونے سے لگا۔کرنٹ لگنے سے جابحق 40 سالہ مزدور کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے نعش پولیس کے حوالے کر دی جبکہ زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سنگھ پورہ میں کرنٹ لگنے سے بارہ سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ 12سالہ علی حسن بازار جارہا تھا کہ اسے راستے میں بجلی کیپول سے کرنٹ لگااور وہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ورثاء اور اہل علاقہ نے علی حسن کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔علی حسن دو بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا۔علی حسن کا والد محنت مزدوری کرتا ہے۔۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کی طرف سے کھمبوں میں کرنٹ آنے کا معاملہ حل کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔