ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری‘اب تک 511درخواستیں وصول ‘310پر کارروائی مکمل  

Jun 13, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں آنے والے درخواست گزاروں کی شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے بذریعہ فون بھی ہدایات دیں۔افسران کو کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کھلی کچہری میں اب تک511شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔310درخواستوں پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ201 تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ مظلوم کی دادرسی کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، شہری بغیر کسی سفارش میر ے دفتر آسکتے ہیں۔

مزیدخبریں