محسن نقوی نے ٹیم سے متعلق فیصلوں کے انتظار کا مشورہ دیدیا 

Jun 13, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا۔انہوںنے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 24گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیااورکہا کہ 24گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے،  انہوں نے سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کیلئے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ابھی ٹیم میچز کھیل رہی ہے، قوم کو ٹیم سے متعلق فیصلوں کیلئے انتظار کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں