ایڈم زمپا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 100وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے 

Jun 13, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپاورلڈ کپ میں 100 وکٹیں لینے والے اپنی ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔نوجوان آسٹریلوی کرکٹر سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں نمیبیا کے ساتھ آمنے سامنے ہونے کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے۔زمپا نے 83 میچوں میں 7.20 کے اکانومی ریٹ سے 100 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ آسٹریلیائی فاسٹ بائولر مچل سٹارک 62 میچوں میں 7.72 کے اکانومی ریٹ سے 76 وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیت حاصل کرنا اور سپرایٹ کیلئے کوالیفائی کرنا ایک اچھا احساس ہے ہم خوش ہیں۔

مزیدخبریں