لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بائولرشاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میری سپیڈ میں کمی آئی ہے ایسا کچھ ہے آپ میرا ڈیبیو چیک کریں شاید 2021 میں تھوڑا سی سپیڈ زیادہ ہوگئی تھی لیکن میں ہمیشہ نئے بال پر 136 سے 140 کی سپیڈ سے گیند کرتا ہوں۔جب آؤٹ کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں اچھی بائولنگ ہوئی ہے لیکن جب وکٹ نہیں ملتی تو لوگ منفی چیزیں تلاش کرتے ہیں۔ ہمارا کام کارکردگی دکھانا ہے، کوئی کچھ بھی بات کرے ہمیں اچھی کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔
سپیڈ میں کمی نہیں ہوئی ‘لوگ منفی چیزیں تلاش کرتے ہیں : شاہین آفریدی
Jun 13, 2024