لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف بنایاہے۔ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بنا کر دیا جانے والا بجٹ ہے جسے اب حکومت نے پیش کیا۔ وفاقی او رصوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پلان موجودنہیں ہیں۔ 24 ویں آئی ایم ایف پروگرام بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف کی بجائے مزید مشکلات ہوں گی۔