لاہور (نیوز رپورٹر) چائلڈ لیبر کو روکنے کیلئے گورنمنٹ کو ایسے قوانین بنانے ہوں گے جو صرف فائلوں کی حد تک محدود نہ ہوں بلکہ ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار شاہ رح ٹیکنالوجیز میں چائلڈ لیبر ڈے پر ایک پینل ڈسکشن میں کیا گیا۔ موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے میڈیا منیجر ارفع عاربی نے کہا کہ اس سال کا موضوع ہے ’’چائلڈ لیبر کا خاتمہ‘‘ لیکن ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 2 کروڑ 10 لاکھ بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
ایسے چائلڈ لیبر قوانین بنانے ہونگے جو فائلوں تک محدود نہ ہوں:ارفع عاربی
Jun 13, 2024