مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 206.5 ارب روپے کے محصولات وصول 

Jun 13, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 206.5 ارب  روپے کے محصولات وصول کئے ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز پر مئی کے دوران 20.18 ارب روپے کی وصولی کی۔پنجاب انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس پر مجموعی طور پر ماہ مئی میں 62.2 کروڑ روپے کے محصولات کی وصولی کی ہے۔

مزیدخبریں