لاہور(کامرس رپورٹر) خواجہ عامر صدر مرکزی شاہ عالم مارکیٹ بورڈ اورسیکرٹری جنرل ر انا نثار کی قیادت میں شاہ عالم مارکیٹ بورڈ عہدیداران و ممبران سمیت لاہور کی اہم مارکیٹس کے صدور جنرل سیکرٹریز کی پیاف کے مرکزی آفس گلبرگ آمد۔چیف پیٹرن پیاف میاں انجم نثار، چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل، سابق چیئرمین پیاف محمد علی میا ں، میاں ابوزر شاد، سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری، سینئر نائب صدر لاہور چیمبرظفر محمود، دیگر پیاف کے قائدین نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ کاروباری طبقہ کے جم غفیر سے خطاب میں پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار و چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے کہاکہ پیاف کے پاس کاروباری طبقہ کی خدمت کا 22سال کا بہترین ریکارڈ ہے کیونکہ پیاف اہل اور کام کرنیوالے لوگوں کو بزنس کمیونٹی کی وکالت کیلئے لاہور چیمبر کے الیکشن کیلئے ٹکٹ دیتی ہے۔انہوں نے کہا شاہ عالم مارکٹ بورڈ سے رانا نثار مارکیٹوں کے مسائل و تاجروں کی خدمت کا وسیع تجربہ رکھنے کی وجہ سے مضبوط امیدوار ثابت ہونگے۔