لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ عیدالاضحی کے موقع پر اہلیان لاہور کے لیے قربانی کے گوشت کا تحفہ اور دسترخوان کا اہتمام کرے گی۔لاہور کی 422 یونین کونسل میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے گھرانوں میں گوشت تحفہ پہنچائیں گے۔ 4 ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جواجتماعی قربان گاہوں سے گوشت لیکر لوگوں کے گھروں میں پہنچائیں گی جبکہ مرکزی مسلم لیگ عید الضحیٰ کے موقع پر اہلیان لاہور کیلئے دعوت عام کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔