لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی کے ملازمین کو دن رات فرائض کی انجام دہی کی بنا پر انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور کارکردگی الاؤنس دینے کی منظوری کا اعلان اور محکمہ بجلی میں سٹاف کی شدید کمی کو دور کرانے کیلئے جلد بھرتی کی جائیگی۔ یہ فیصلے راشدمحمود لنگڑیال وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے نمائندگان بمعہ خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، عبدالطیف نظامانی صدر، حاجی یونس اور جاوید اقبال بلوچ سے باہمی میٹنگ کے دوران کیے انہوںنے یونین کے وفد کو یقین دلایا کہ بجلی کے کام کے دوران شہیدہونیوالے کارکنوں کے پسماندگان کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر ایفاء نہیں رکھی جائیگی۔