کمشنر کی زیر صدارت ٹریفک روانی کیلئے اجلاس انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو ورکنگ ٹاسک 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارلحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک لین قواعد کی پابندی کیلئے شہریوں کو آگاہی دیکر ہی ٹریفک کلچر قائم کیا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک روانی و آگاہی کیلئے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ٹیپا کو ورکنگ ٹاسک دیدیا۔ روڈ لین مارکنگ اور ساینیج کیلئے ٹیپا بھی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوگی۔ مشترکہ ٹیم منتخب آن سپاٹ پوائنٹ پر ٹریفک فلو رکاوٹ کو شناخت کرے۔ عملی پلان کے ذریعے مہم شروع ہوگی۔ سڑکوں پر ٹریفک لین پابندی کے مکمل نفاذ سے قبل عملی پلاننگ ناگزیر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن