لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا وہ اپنی بیماری کی وجہ سے اسلاف اہل سنت کی نشانی جے یو پی کی سربراہی کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہیں اس لیے وہ ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔ مرکز ی صدارت کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی پارٹی صدارت سے ٍمستعفی ہوئے تھے لیکن ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا 2016ء میں جمعیت علمائے پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے انہوں نے ذمہ داری قبول کی تھی مگر پھر جب کچھ عرصہ پہلے بیمار ہوا تو ممکن نہیں تھا کہ پارٹی کو وقت دے سکوں۔