ڈریپ، محکمہ صحت ادویات کی مصنوعی قلت پر مشترکہ اقدامات کرینگے: خواجہ عمران نذیر 

Jun 13, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے  ڈاکٹر مختار بھرت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈرگ ریگولیٹری  اتھارٹی کے امور، ادویات کی قلت، ادویات کی تیاری، رجسٹریشن، کوالٹی اور پرائس میکانزم پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ادویات کی پروڈکشن کے دوران پائی جانیوالی بے ضابطگیوں کو دور کرنے کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈریپ اور محکمہ صحت پنجاب کا ادویات کی دستیابی، مصنوعی قلت پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر کہار کا دورہ کیا۔ چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے ۔ خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ایوننگ شفٹ میں او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں