سعودی عرب :وفاقی وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کی رہائشگاہوں اور ہسپتال کا دورہ

وفاقی وزیرمذہبی امور چودھری سالک حسین نے سرکاری عازمین حج سے ملاقات  کرکے انکی خیریت دریافت کی اور عازمین حج کی سرکاری انتظامات  کی تعریف حکومتی اقدامات کو سراہا۔ چودھری سالک حسین   کا کہنا تھا کہ  پاکستانی عازمین حج کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو منی لے جایا جائے گا، منی عرفات میں مکتب کی سہولیات کیلئے پاکستان حج مشن مسلسل مصروف عمل ہے۔  وزیرمذہبی امو ر  نے بتایا کہ پاکستانی معاونین حج اور پیرامیڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمین حج کے ساتھ رہے گا، عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے ملے گی، وزارت میں قربانی کی رقم جمع کرانے والے عازمین کی قربانی 10 ذی الحجہ کی ظہر سے عصر کے درمیان مکمل کی جائے گی، عازمین حج امت مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس موقع پر  عازمین حج کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال کی نسبت  اس سال حج کے انتظامات اور عملہ کی کارکردگی مثالی ہے ۔   

ای پیپر دی نیشن