سنگاپور(نوائے وقت رپورٹ) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 1980ء سے 2020ء کے درمیان انسانی سرگرمیوں کے سبب ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث عالمی سطح پر 13 کروڑ 50 لاکھ اموات واقع ہوئی ہیں۔ سنگاپور میں قائم نینیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو) کے محققین کے مطابق ایل نینو اور انڈین اوشیئن ڈائپول جیسے موسم کی کیفیات نے ان آلودہ ذرات کی مقدار ہوا میں بڑھا کر ان کے اثرات کو بدتر کر دیا ہے۔ جرنل انوائرنمنٹ انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے متعلق دئیے جانے والے بیان میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ 1980ء تا 2020ء یہ باریک ذرات اندازاً 13 کروڑ 50 لاکھ قبل از وقت اموات کا سبب بنے ہیں۔