کویت سٹی (این این آئی)مشرقی وسطی کے ملک کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 بھارتی افراد ہلاک 30زخمی ہوگئے۔کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی۔پولیس حکام کے مطابق صبح 6 بجے حکام کو آتشزدگی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے۔آگ پہلے عمارت کے کچن میں لگی، دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا،34 نعشیں نکال لی گئیں۔ 35 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔