پاکستان پرامن ماحول کا خواہاں، مودی مذاکرات کریں: فاروق عبداللہ 

سری نگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مسائل حل کرنے کے لیے مودی حکومت سے پاکستان سے بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون تنظیم سارک بھی بحال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے فوجی اقدامات مسائل کو حل نہیں کر سکتے، پڑوسیوں سے بات چیت کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت پْرامن ماحول چاہتی ہے، اس کے لیے دروازے کھولے جائیں، سارک کو بحال کریں، سارک اس پورے علاقے کی بھلائی کے لیے بنائی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن